مسجد و مدارس کےلئے اسلام آباد پولیس نے قواعد و ضوابط تیار کرلئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: مسجد و مدارس کےلئے اسلام آباد پولیس نے قواعد و ضوابط تیار کرلئے،ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اس حوالے سے تمام مدارس سے رابطے مکمل کرلئے گئے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے تمام مدارس سے رابطے مکمل کر لیےہیں اور انھیں ایس او پیز سے آگاہ کردیا گیاہے۔
پولیس ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ آئندہ کسی کو مساجد میں رہائش کی اجازت نہیں ہے۔خاص کر اجنبی افراد کو مساجد اور مدارس میں رہائش یا شب بسری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے تمام مدارس سے رابطے مکمل کر لیے۔
مساجد میں رہائش کی اجازت نہیں ہے۔
اجنبی اشخاص کو مساجد اور مدارس میں رہائش یا شب باشی کی اجازت نہیں دی جائے گی،
اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس ضمن میں پہلے بھی ہدایات جاری کر چکی ہے۔
تعلیمی ادارہ یا مدرسہ کھولنے کےلیے…
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 5, 2023
ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس ضمن میں پہلے بھی ہدایات جاری کر چکی ہے، تعلیمی ادارہ یا مدرسہ کھولنے کےلیے مجاز اداروں کی اجازت ضروری ہے۔
ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ قانون پر عمل کرنے والے علماء اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
Comments are closed.