راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،مزید 63 افراد میں وائرس کی تصدیق
فائل:فوٹو
راولپنڈی:پنجاب کے شہر راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پنجاب میں ڈینگی وائرس کی صورت حال دن بہ دن بگڑ رہی ہے جبکہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 8 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1506 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال میں 81، ڈی ایچ کیو میں 31، بینظیر بھٹو اسپتال میں 46 افراد زیرِ علاج ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 39 مقدمات درج جبکہ ایک عمارت کو سیل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 چالان ٹکٹ جاری اور 14 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر تاحال 3616 مقدمات درج جبکہ 580 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تا حال کْل 1038 چالان ٹکٹ جاری اور 60 لاکھ 47 ہزار 750 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.