چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 6 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔

9 مئی کے واقعات، توشہ خانہ جعل سازی اور اقدامِ قتل سے متعلق 9 کیسز میں ضمانت کے کیس سے متعلق جاری ہونے والے تفصیلی فیصلے کے مطابق عدالت نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا حاضری سے استثنیٰ بھی بحال کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جان بوجھ کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہوئے، ضمانت منسوخی کے باوجود ریاست نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں گرفتار نہیں کیا۔

فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ یہ نقطہ دیکھتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ سیشن کورٹ نے 6 اور انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 3 کیسوں میں عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 کیسوں میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Comments are closed.