شیریں مزاری کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر تحریری جواب طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نگران حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کر دیں ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے جب شیریں مزاری کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا تب پی ڈی ایم کی حکومت تھی۔ بتایا جائے کہ کیا نگران حکومت بھی شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر برقرار رکھنا چاہتی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نگران حکومت سے موقف لے کر عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کریں

بعدازاں کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔

Comments are closed.