پاکستان میں48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی سے خوف ہراس

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی سے خوف ہراس، نیدر لینڈ کی سولرسسٹم جیومیڑی سسٹم نے پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔

سائنسدانوں کی طرف سے پاکستان میں 48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی کےبعد ابھی تک پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے ترکی زلزلے کے حوالے سے نیدر لینڈ کے ایک محقق فرینک ہوگربیٹس نے پیشگوئی کی تھی جوکہ سچ ثابت ہوئی تھی۔

حالیہ عرضہ میں ہی ترکی اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک محقق فرینک ہوگربیٹس کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں اُنھوں نے تین فروری کو کہا تھا کہ جلد یا بدیر 7.5 شدت کا ایک زلزلہ اس خطے (جنوبی و وسطی ترکی، اردن، شام، اور لبنان) میں تباہی مچائے گا۔

ابھی حال ہی میں نیدر لینڈ کی سولرسسٹم جیومیڑی سسٹم نے پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایک خوفناک زلزلہ پاکستان کو متاثر کرےگا۔ پاکستان میں زلزلہ 48 گھنٹوں میں آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس حوالہ سے پیشنگوئی وائرل ہوتے ہی ہرکوئی اضطراب میں مبتلا ہے کہ کیا واقعی پاکستان کو ایک خوفناک زلزلے کا سامنا ہے۔فرینک ہوگربیٹس ترکی شام زلزلہ کے حوالے سے پیشگوئی کرنے کے لیے کافی مشہور ہیں۔

انکی گزشتہ پیشگوئی پر سوشل میڈیا صارفین نے بحث چھیڑ رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر قیاس رائیاں جاری ہیں کہ فرینک کی پہلے بھی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی تھی۔ پاکستان کو زلزلے سے بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔

ابھی تک پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بات صرف پیشگوئیوں کی حدتک ہے یا پھر پاکستان کو واقعی میں کسی بڑے زلزلے سے خطرہ ہے۔

زلزلےکی پیشگوئیوں پر متعلقہ حکام کا ردعمل

پاکستان میں زلزلےکی پیشگوئیوں پر متعلقہ حکام کا ردعمل سامنے آگیاہے ، ماہرین اور حکام نے اس حوالے سےوضاحت کردی ہے۔

زلزلےکی پیشگوئیوں پرحکام کا کہنا ہے کہ فالٹ لائن زلزلے کا سبب بن سکتی ہے مگر ممکنہ وقت کی درست پیشگوئی ممکن نہیں سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی کئی پیشگوئیاں غلط ثابت ہو چکی ہیں۔

سیسمک ڈیپارٹمنٹ حکام کاکہنا ہے چمن فالٹ لائن بیشک موجود ہے،وہاں دو ہزار تیرہ میں بھی زلزلہ آ چکا ہے،مگر یہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کہ آئندہ زلزلہ کبا آئےگا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کہتے ہیں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،ٹیکٹونک پلیٹ میں تبدیلیوں اور ہلچل سے صرف اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

حکام کے مطابق وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ کس علاقے میں کب زلزلہ آئے گا ۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔

Comments are closed.