پرویز الہی کو گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معافی مانگ لی

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجا ب چوہدری پرویز الہی کو رہائی کے بعد گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔

خیال رہے کہ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Comments are closed.