ترک پارلیمنٹ کے قریب وزارت داخلہ پرخودکش حملہ کی ویڈیو ،2 دہشتگرد ہلاک

51 / 100

فوٹو: فائل

انقرہ : ترک پارلیمنٹ کے قریب وزارت داخلہ پرخودکش حملہ کی ویڈیو ،2 دہشتگرد ہلاک ، حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب ہوا، جب پارلیمنٹ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلنے والی تھی۔

ترکیہ کے دار الحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے باہر دھماکے اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

ترکیہ کے مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں،داخلہ امور کے وزیرعلی یرلی کایا نے بتایا کہ حملہ آور دو دہشت گرد ایک گاڑی میں وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے داخلی گیٹ کے سامنے 09.30 کے قریب آئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا دہشت گرد جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق علی یرلی کایا نے بتایا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جن کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ترکیہ میں ہوئی دہشتگردی کی مذمت کی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور خود کش حملوں میں ایک خاص پیٹرن نظر آرہا ہے،شہباز شریف نے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مطالبہ کیا کہ دنیا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہو جائے، آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

Comments are closed.