تھریڈز کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام جاری

45 / 100

فائل:فوٹو

کیلیفورنیا: ایکس کے مقابلے میں میٹا کی جانب سے لانچ کیا جانے والا سماجی رابطے کا پلیٹ فارم تھریڈز ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد صارفین اپنا انسٹاگرام اکاوٴنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاوٴنٹ کو ختم کر سکیں گے۔

جولائی میں متعارف کیے جانے والے تھریڈز نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور چند ہی دنوں میں 10 کروڑ اکاوٴنٹس کا ہندسہ چھوتے ہوئے چیٹ جی ٹی پی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

انسٹاگرام سے جڑے ہونے کی وجہ سے تھریڈز کو یہ سہولت حاصل تھی کہ وہ صارفین جن کے پاس انسٹاگرام کا اکاوٴنٹ تھا وہ ایک کلک سے اس سروس پر اکاوٴنٹ بنا سکتے تھے۔

انسٹاگرام کے ساتھ جڑے ہونے کی وجہ سے صارفین کے لیے انسٹاگرام اکاوٴنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاوٴنٹ کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ جس کے متعلق میٹا (فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) کا خیال ہے کہ سال کے آخر تک اس چیز میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تھریڈز کی ٹیم پْر امید ہے کہ دسمبر تک علیحدہ اکاوٴنٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا۔ لیکن اس وقت صارفین کے پاس اکاوٴنٹ کو وقتی طور پر غیر فعال کرنے، سیٹنگ پرائیویٹ کرنے یا اکاوٴنٹ کو ختم کرنے کے لیے انسٹا اکاوٴنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے ہیں آپشن موجود ہیں۔

ادھر تجزیاتی ادارے کی پیش گوئی کے مطابق اس سال کے آخر تک تھریڈز کی فعال امریکی صارفین کی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ رہے گی جبکہ حریف پلیٹ فارم ایکس پر 5 کروڑ 61 لاکھ امریکی صارفین فعال ہوں گے۔

Comments are closed.