افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام،3 دہشتگرد ہلاک،4 اہلکار شہید

54 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام،3 دہشتگرد ہلاک،4 اہلکار شہید ہوگئے، دہشتگردوں نے افغانستان سے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں آ رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور چند زخمی ہو گئے۔

آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا، حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

Comments are closed.