مستونگ،عید میلادالنبی کے جلوس میں خود کش دھماکہ، اموات کی تعداد 52 ہو گئی
فوٹو: سکرین گریب
مستونگ: مستونگ،عید میلادالنبی کے جلوس میں خود کش دھماکہ، اموات کی تعداد 52 ہو گئی ،60 سے زائد زخمی ہو گئے، دہشتگردی کی یہ واردات بلوچستان کے شہر مستونگ میں الفلاح روڈ پر کی گئی ہے.
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خود کش دھماکہ،52 افراد جاں بحق،60 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
خودکش حملے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 52 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے،خود کش دھماکا مستونگ کی مدینہ مسجد کے باہر عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کیلئے جمع افراد کے درمیان کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق جلوس کے شرکا نعت خوانی میں مصروف تھے کہ جلوس میں شامل گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں ڈی ایس پی نواز گشگوری سمیت 52 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ایمبولینسیں کم تھیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو رکشوں، ڈاٹسن اور دوسری گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گيا۔
خود کش دھماکا مستونگ میں مدینہ مسجد کے قریب عید میلاد النبی کے جلوس کے قریب کیا گیا جس میں ڈی ایس پی نواز گشگوری سمیت52 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے میں ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایک ویڈیو میں ایک میدان زخمی زمین پر پڑے دیکھے جا سکتے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد کے قریب میلاد کی مناسبت سے لوگ جمع ہورہے جس کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنی تھی، البتہ دھماکہ بڑی نوعیت کا لگتا ہے۔
ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمد نے کہا کہ دھماکے میں 52 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 8 سے 10 شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایچ او سٹی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا اور صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
Comments are closed.