سائفر کیس ، ایف آئی اے کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست میں ترمیم کی منظوری
فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ایف آئی اے کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے اسے مقدمہ اخراج کی درخواست میں تبدیل کر دیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کے خلاف کیس میں متفرق درخواست منظور کر لی جس میں پہلے سے زیر سماعت پٹیشن کو مقدمہ اخراج کی درخواست میں تبدیل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے زیر سماعت درخواست اب مقدمہ اخراج درخواست تصور ہو گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر مقدمہ اندراج سے پہلے ایف آئی اے کال اپ نوٹس کو چیلنج کر رکھا تھا۔
سائفر مقدمہ درج ہونے کے بعد اسی درخواست میں ترمیم کرکے اسے مقدمہ اخراج درخواست تصور کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔
Comments are closed.