عید میلاد النبیﷺ ،صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاوٴں میں کمی کااعلان

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاوٴں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دیدی ہے۔

 صدر مملکت نے سزاوٴں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے ، سزاوٴں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

سزاوٴں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں ، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا جبکہ65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ، ان پر اطلاق ہو گا۔

ساٹھ سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں اور 18سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

Comments are closed.