کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق

46 / 100

فائل:فوٹو

کندھ کوٹ: کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افرادموت کے زندگی کی بازی ہارگئے 

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔

حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولا پھٹنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

Comments are closed.