صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل تیار

45 / 100

فائل:فوٹو
لاہور:جناح ہاوٴس حملہ کیس میں گرفتار صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف پراسکیوشن نے اپیل تیار کرلی۔

صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے خلاف اپیل پراسکیوٹر جنرل کی منظوری کے بعد دائر ہوگی۔

اپیل میں صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرنے کے احکامات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کی تھیں۔

ملزمان کے خلاف جناح ہاوٴس جلاوٴ گھیراوٴ کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

Comments are closed.