صحافی عمران ریاض سے لاہور میں اینکرز اور صحافیوں کے ایک گروپ کی ملاقات
فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: صحافی عمران ریاض سے لاہور میں اینکرز اور صحافیوں کے ایک گروپ کی ملاقات ہوئی ہے، صحافی عمران ریاض س ملاقات کی جس کا گروپ فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
گروپ فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے عمران ریاض کی صحت قابل رحم حد تک گرچکی ہے تاہم وہ سب کے درمیان کھڑے مسکرا رہے ہیں۔
ملاقات کرنے والوں میں اینکر منصورعلی خان، اقرارالحسن اور زیادہ تر لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں نے عمران ریاض سے ان کی گرفتاری یا جبری اسیری کے بارے میں سوالات نہیں کئے اور خیر خیریت دریافت کرنے کے بعد ان کی مکمل صحت یابی کےلئے دعا کی ہے۔
واضح رہے کئی ماہ تک لاپتہ رہنے کے بعد پولیس کے ایک سوشل میڈیا پر بیان میں عمران ریاض کی رہائی اور گھر پہنچنے کی خبر دی گئی تھی۔
Comments are closed.