چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہو گی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ سماعت بھی اوپن کورٹ میں ہو گی۔پراسیکیوٹرز نے حساس معلومات اور دستاویزات کے باعث ان کیمرا پروسیڈنگ کی استدعا کر رکھی ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس متعلق باقاعدہ درخواست دائر کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے سائفر کیس میں ضمانت درخواست پر ان کیمرا سماعت کی استدعا کی اور بتایا کہ اس کیس میں حساس نوعیت کی معلومات اور دستاویزات ہیں۔
ٹرائل کورٹ میں بھی درخواست ضمانت پر اِن کیمرہ سماعت ہوئی تھی اور غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا تھا تاہم پٹیشنر کے وکلا نے اوپن کورٹ میں اپنے دلائل دییتھے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کو بھی پراسیکیوشن کی جانب سے ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں۔ پراسیکیوشن چاہے تو درخواست ضمانت پر اِن کیمرہ سماعت کیلئے الگ سے درخواست دے سکتی ہے۔
Comments are closed.