صنم جاوید سمیت چار خواتین جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
فائل:فوٹو
لاہور: لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ء صنم جاوید سمیت 4 خواتین کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق صنم جاوید سمیت تحریک انصاف کی چاروں خواتین رہنماوٴں کو جناح ہاوٴس پرحملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
صنم جاوید کے ساتھ دوبارہ گرفتا ر ہونے والوں میں افشاں طارق، آشمہ شجاع اور شاہ نور شامل ہیں
یاد رہے کہ چاروں خواتین کو جناح ہاوٴس حملہ کیس میں ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔
Comments are closed.