سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کی اسلام آباد میں خصوصی تقریب

54 / 100

فوٹو: سکرین گریب

اسلام آباد: سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کی اسلام آباد میں خصوصی تقریب،اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ آج سعودی عرب کا قومی دن ہے میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستانی حکومت اور عوام کی محبت کا شکرگزار ہوں۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ ظفرالحق، گورنر سندھ کامران شریک ہوئے، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، شمشاد اختر، مولانا فضل الرحمان اور عسکری حکام سمیت مختلف ممالک کے سفرا شریک ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے دونوں ممالک کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب ترقی کی راہوں پر گامزن ہے جبکہ نیون سٹی سعودی عرب کی ترقی کی زندہ مثال ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ سعودی عرب ٹوارزم سپورٹس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کررہا ہے امن اور استحکام کیلئے ہمارا اتحاد غیر متزلزل ہے ہمیں ایک دوسرے کی ترقی کیلئے ایک ساتھ کام کرنا چاہیے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواب سعید بن المالکی کا تقریب سے خطاب میں تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات ہےسعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انھوں نے کہا سعودی عرب حکومت کی طرف سے پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تقریب میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین بھی تقریب میں شریک ہوئے ،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا چوہدری بھی تقریب میں موجود تھے۔

Comments are closed.