جناح ہاوٴس حملہ کیس ،صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: جناح ہاوٴس حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جناح ہاوٴس حملہ کیس میں پراسیکیوشن انسداد دہشت گردی کی جانب سے صنم جاوید ، روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ اس سلسلے میں درخواست کی تیاری پر مشاورت جاری ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کا مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست دائر کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت 9 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی تھی جسے آج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.