عمران خان کے بغیرکوئی بھی الیکشن غیرآئینی اورغیرقانونی ہوگا، تحریک ا نصاف

50 / 100

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کیا ہے اور واضح کیاہے کہ عمران خان کے بغیرکوئی بھی الیکشن غیرآئینی اورغیرقانونی ہوگا، تحریک ا نصاف کی طرف سے کہا گیاہے کہ عوام ایسے کسی غیر اخلاقی الیکشن کو قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان تحریک انصاف نےنگران وزیراعظم کے چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیت کا مظہر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سب جانتے ہیں تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور عمران خان مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔

نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثر انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے۔

Comments are closed.