ن لیگ کاپارٹی منشور اور بیانے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو

لندن: مسلم لیگ (ن) کے بڑوں نے پارٹی منشور اور بیانے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہوگا۔

لندن میں ن لیگ کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں، اس ضمن میں پارٹی قائد نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران سے 7 دن کے اندر تحریری طور پر تجاویز طلب کر لی ہیں، جبکہ پارٹی رہنماوٴں کے تحفظات سمیت دیگر معاملات نواز شریف براہ راست خود دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی پر کسی بھی سینئر ممبر کو اعتراض نہیں ہوگا، آپ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے متفقہ امیدوار ہیں۔

ادھر سینئر لیگی رہنماوٴں نے رائے دی کہ نواز شریف کی آمد پر عوام کو معاشی ریلیف کا بیانیہ ہونا چاہئے، جبکہ پارٹی قائد نے ہدایت دی کہ ن لیگ صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں ن لیگ کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں نواز، شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، عابد شیر علی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

گزشتہ روز ہونے والی ن لیگ کی اہم بیٹھک میں نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا جبکہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف ترقی کا سفر شروع کرنے کیلئے وطن واپس جا رہے ہیں۔

Comments are closed.