انشاء کو دماغ سے نکالو،ورلڈ کپ پر فوکس کرو،شاہین شاہ کو حریم شاہ کا مشورہ
کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دلچسب مشورہ دیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے حریم شاہ کی حمایت کی ہے۔
ٹک ٹاکر نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولرکو کیا کہا؟انشاء کو دماغ سے نکالو،ورلڈ کپ پر فوکس کرو،شاہین شاہ کو حریم شاہ کا مشورہ ، سوشل میڈیا پرحریم شاہ کے مشورے کودرست کہا جارہا ہے۔
اس سے قبل ٹوئٹرپر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کے بعد پہلا پیغام جاری کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے دو تصاویر بھی شیئر کیں۔
ایک تصویر میں شاہین شاہ کو اپنے سُسر شاہد آفریدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ اگلی تصویر اُن کے ولیمے کی ہے جس میں شاہین شاہ کے ہاتھ میں اُن کی اہلیہ انشاء کا ہاتھ موجود ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘اُن تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اب ایک خاص انسان کے ساتھ محبت اور مُسکرانے کی شروعات ہورہی ہے’۔
قومی کرکٹر کے پیغام پر جہاں اُن کے ساتھ کرکٹرز اور مداحوں نے ردعمل دیا تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی پیچھے نہ رہ سکیں۔
حریم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘فی الحال انشاء کو اپنے دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر مکمل فوکس کرو’۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح رواں برس 23 فروری کو ہوا تھا جبکہ اُن کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی۔
Comments are closed.