بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: آڈیو لیک کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، ایف آئی اے اور پولیس کے متعلقہ افسران کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے کے مطابق طلبی کا آرڈر آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ملزم کو کسی معاملے میں وائس ریکارڈنگ کروانے کیلئے آرڈر جاری کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

Comments are closed.