چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت کی امید پیدا ہو گئی

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت کی امید پیدا ہو گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہوگی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے، عدالت نے کیس میں دلائل کے لئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

Comments are closed.