کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کی دہشت گردی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی، نگران وزیر خارجہ

8 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کاکہناہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کی دہشت گردی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی خطے میں امن چاہتے ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتا، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کی دہشت گردی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی، افغان عبوری حکومت نے ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ ان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

ان کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ کے 78 ویں اجلاس میں نگران وزیر اعظم نے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں، انوار الحق کاکڑ نے مختلف امور پر پاکستان کے نقطہ نظر اور معاشی بحالی کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نے مقبوضہ کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا اور مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف پیش کیا۔

نگران وزیر اعظم نے دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کو بھی اجاگر کیا، فلسطین سے متعلق واضح موقف بتایا گیا، نگران وزیر اعظم نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Comments are closed.