اشیائے خوردونوس کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ،مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگ گئے،ملک میں ایک ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.25 فیصد کمی کے بعد پھر سے مہنگائی بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

،وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.93فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 38.66فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 41فی صد رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور گیارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سولہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 38.99 فیصد ہوگئی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن8.49، لہسن5.19، پیاز 3.02،پٹرول 8.53فیصد، ڈیڑل 5.54فیصد جبکہ ماچس کی ڈبیا1.42 فیصدمہنگی ہوئی اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 11.11 فیصد،چائے کی پتی0.17،چینی3.57 فیصد،آلو1.89 فیصد،آٹا0.77 فیصد،گڑ0.62 فیصد ،سرسوں کا تیل0.45 فیصد ،دال چنا0.18فیصد اور ویجی ٹیبل گھی 0.31فیصد سستا ہے۔

 اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں38.27فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں41فیصدرہی ۔

 اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں39.84فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 38.60فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 34.28فیصدرہی ہے۔

Comments are closed.