لال حویلی فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد
فائل:فوٹو
راولپنڈی:ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے لال حویلی کی ملکیتی رجسٹری منسوخ کر کے اسے سیل کرنے کے خلاف پٹیشن سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیئرمین وقف متروکہ املاک ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی کو نوٹس جاری کر کے منگل26 ستمبر کو مفصل رپورٹ سمیت طلب کر لیا ہے،لال حویلی فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چوہدری محمد اقبال نے پٹیشن کی سماعت کی،اور قرار دیا کے محکمہ وقف متروکہ املاک کا جواب آنے دیں اس کے بعد مناسب کارروائی ہوگی،یہ پٹیشن جسٹس جواد حسن کی چھٹی کے باعث جسٹس چو ہدری اقبال کی عدالت میں ارجنٹ استدعا پر کی گئی۔
وکلائے صفائی کا موقف تھا کہ لال حویلی سابق وزیر داخلہ کے بڑے بھائی شیخ صدیق کی ملکیتی ہے باقاعدہ1988 میں رجسٹری ہوئی اسے منسوخ کرنا غیر قانونی ہے لال حویلی انتقامی طور پر سیل کی گئی اسے ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے اورچیئرمین وقف متروکہ املاک کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments are closed.