سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں 2 آپریشنز، 8 دہشتگرد ہلاک،5 گرفتار

51 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں 2 آپریشنز، 8 دہشتگرد ہلاک،5 گرفتار، دو اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے ،آپریشنز کے دوران8 دہشتگرد مارے گئے،5 دہشتگرد اور ان کے سہولتکار گرفتارکر لئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں پہلے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ا ن میں 31 اگست 23 کو جانی خیل کے مقام پر فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سوار خودکش حملے میں سہولت کاری شامل تھی جس میں 9 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

دوسری طرف شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید مقابلے میں2 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید سی دوسرے دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کےآپریشن کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.