شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
فوٹو: فائل
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ آج صبح بھاری نفری کے ہمراہ لال حویلی سیل کر دی.
متروکہ وقف املاک بورڈ کی اس کارروائی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا گیا ہےشیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ نے پٹیشن ہائیکورٹ میں دائر کی.
ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی کاروائی پٹیشنر کے بھائی شیخ رشید کے خلاف سیاسی اور انتقامی ہے۔
متروکہ وقف املاک نے ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سے آ ج حویلی اور ملحقہ مندر کو سیل کردیا، لال حویلی کی رجسٹری 1987 میں شیخ صدیق کے نام منتقل ہوئی،
اس کا تمام ریکارڈ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے پاس موجود ہے، بھتیجا شیخ راشد شفیق
متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنا جواب جمع کروانے کیلئے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے مہلت لے رکھی تھی۔
سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ نے بتایا ہے کہ
شیخ رشید کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد اب لال حویلی پر کریک ڈاون ہوا جو غیر قانونی ہے.
چیئرمین ایوکیو کےیکطرفہ فیصلے سے لال حویلی کو ایوکیو ٹرسٹ پراپرٹی ڈکلیر کیا گیا ہے، محکمہ اوقاف انتظامیہ نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کروانے کی بجائے غیرقانونی اقدام کیا.
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے لال حویلی کے ساتوں یونٹس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائےلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن پر سماعت کل ہوگی.
Comments are closed.