شیخ رشید کی لال حویلی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سیل کر دی گئی
فوٹو: فائل
راولپنڈی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی لال حویلی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سیل کر دی گئی متروکہ وقف املاک نے حویلی سیل کی سخت سیکیورٹی میں شیخ رشید احمد کی لال حویلی کو ایکبار پھر سیل کیا گیا، لال حویلی کے مرکزی دروازے سمیت 7 یونٹس کو سیل کئے گئے۔
پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کی گئی اورےموقعہ پر موجود واحد سیکورٹی گارڈ کو بھی اپنا سامان اٹھا کر یہاں سے بھجوا دیا گیا۔ عمارت کو سربمہر کرنے سے قبل لیڈیز پولیس کی مدد سے لال حویلی کی تلاشی بھی لی گئی.
لال حویلی کو سیل کرنے کے آپریشن کی سربراہی کرنے والے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لال حویلی کی رجسٹری منسوخ کر دی گئی ہے انھوں نے تصدیق کی کہ رجسٹری جعلی نہیں تھی،کارروائی کے بعد منسوخ کی گئی.
انھوں نے کہا کہ لال حویلی کو مکمل سیل کیا گیا ہے، یہ کوئی انتقامی کارروائی نہیں تھی شیخ رشید چاہیں تو اپیل میں جا سکتے ہیں ان کے پاس قانونی راستہ موجود ہے۔
Comments are closed.