مرتضیٰ بھٹو کو قتل کرنے کی گھناؤنی سازش تھی ایک کو نشانہ بنانے کیلئے دوسرے بھٹو کو مار دو،بلاول بھٹو
فائل:فوٹو
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ عوام کی سیاسی وجمہوری آزادیوں اورمعاشی حقوق کی خاطر بھٹو خاندان نے جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں، شہید مرتضی بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کو ملکی تاریخ کی ایک گھناوٴنی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔ مرتضیٰ بھٹو کی جمہوریت پسند سوچ اور زندگی بھر عوامی حقوق کیلئے سرگرم عمل رہنا مشعل راہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی سیاسی وجمہوری آزادیوں اورمعاشی حقوق کی خاطر بھٹو خاندان نے جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں، شہید مرتضی بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضیٰ بھٹو کو قتل کرنے کی سازش یہ تھی کہ ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کیلئے دوسرے بھٹو کو مار دو، ہم پاکستان کو جمہوریت، ترقی اور مساوات کا گہوارہ بنا کر مرتضیٰ بھٹو کے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔
Comments are closed.