نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی سعودی عرب ،مالٹااورکیوبا کے ہم منصبوں سے ملاقات

45 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے سعودی عرب ،مالٹااورکیوبا کے ہم منصبوں سے ملاقات کی جن میں باہمی دلچسپی ،ہم عالمی اور علاقائی امور سمیت دو طرفہ تعلقات، کے مختلف پہلوؤ ں پر گفتگو کی گئی ، دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون، معیشت، تجارت، توانائی اور انویسٹمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں نگران وزیر شارجہ جلیل عباس نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات کی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر بات چیت کی گئی ۔وزراء خارجہ نے پاک سعودی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر معیشت، تجارت، توانائی اور انویسٹمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

ترجمان کاکہناہے کہ ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور ھی ملاقات میں زیر غور آئے۔وزیر خارجہ جیلانی نے پاکستان کے لئے سعودی عرب کی بے لوث اور غیر متزلزل حمایت اور مدد کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیر خارجہ نے خاص طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ حالیہ ڈیل۔ممکن بنانے کے لئے سعودی مدد کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے جی سی سی مالک خصوصاََ سعودی عرب کے لئے ایس آئی ایف سی کے تحت فاسٹ ٹریک مواقع پر روشنی ڈالی۔

وزیر خارجہ نے آئی ٹی، انرجی، انفرااسٹرکچر اور لیبر کے شعبوں میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر تعاون بڑھانے پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی شکریہ ادا کیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔

وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان سعودی ولی عہد کے دورہ کا بے چینی سے منتظر ہے، ترجمان کے مطابق نیویارک میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مالٹا کے ہم منصب یان بورگ سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور اہم عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کی ۔ملاقات میں دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے اور پاک مالٹا جوائینٹ تیکنیکل کمیشن کی بحالی پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے کیوبا کے ہم منصب برونو روڈریگوئز سے ملاقات کی جس میں یو این جی اے سائیڈ لائینز پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا ۔

Comments are closed.