نگراں وزیراعظم انوار الحق کی ایران کے صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات
فوٹو: فائل
نیویارک : نگراں وزیراعظم انوار الحق کی ایران کے صدرابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی ہے ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے ان تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران ایرانی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مند-بارڈر بارڈر مارکیٹ کے حالیہ افتتاح سمیت اقدامات نہ صرف سرحدی علاقوں کی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا دونوں ممالک کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کے اجتماعی عزم کے واضح مظہر کے طور پر کام کریں گے۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے لیے اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
پاک ایران تعلقات میں اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلے، اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکسانیت اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مضبوط تعاون شامل ہیں۔
Comments are closed.