عام انتخابات کا شیڈول وقت سے پہلے جاری کرنے پرغور، مجوزہ شیڈول تیار

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: عام انتخابات کا شیڈول وقت سے پہلے جاری کرنے پرغور، مجوزہ شیڈول تیار ،الیکشن کمیشن نے ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال کے خاتمہ کےلئے یہ اہم فیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کا قبل از وقت شیڈول جاری کرنے کے لئے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات کا شیڈول رواں ماہ جاری ہونے کا امکان،ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول میں عام انتخابات کی تاریخ جنوری 2024 کے تیسرے ہفتے سے لی جانے کا امکان ہے۔

یہ اس لئے کیا جارہاہے کہ شیڈول کے اعلان سے عام انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگا،مجوزہ انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا،مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل دسمبر سے شروع ہوگا۔

ووٹرز کی تعداد میں اضافہ، اعدادوشمار جاری

دوسری طرف عام انتخابات کی تیاریاں جاری، ووٹرز لسٹیں بھی بن گئیں۔۔الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 2018 میں 10 کروڑ 59لاکھ 55 ہزار 409ووٹرز تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری، وٹر لسٹوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہو گئی۔

مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 تک پہنچ گئی ہےالیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 18 سے 35 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے ،36 سے 45 سال کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے۔

فہرستوں میں 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے ۔اسی طرح56 سے 65 سال کے ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔

اسی طرح 66 سال سے زائد عمر والے ووٹرز کی تعداد 1کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہےالیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582ہے۔

سندھ میں کل ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ،خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 جبکہ بلوچستان میں کل ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594 ہےاسی طرح اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ41 ہزار 554 ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات جلد منعقد کروانے کیلئے حلقہ بندی کمیٹیوں کو سختی سے ہدایت بھی کی یے کہ وہ اپنا کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل لیں تاکہ 27 ستمبر 2023 کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کو ممکن بنایا جا سکے۔

Comments are closed.