چیف جسٹس کی جانب سے معمول کے کیسز کی سماعت کاآغاز

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیسز کی سماعت کاآغاز کردیاہے

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے آج سے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے، اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی ہے، قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔

سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی، جبکہ ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

Comments are closed.