پشاور: امریکی تحریک انصاف سے الگ ہونے والے پرویز خٹک سے ملنے پہنچ گے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خان خٹک سے خصوصی ملاقات کی۔
امریکی قونصل جنرل شانتی مور نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے آفس کا دورہ کیا اور ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پرویز خان خٹک، وائس چیئرمین محمود خان اور سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ خان بنگش نے امریکی قونصل جنرل شانتی مور کو پارٹی آفس آمد پر خوش آمدید کہا،اورسیاسی منظر نامے پر بریف کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پرویز خان خٹک نے امریکی قونصل جنرل کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے منشور، آئین اور سلوگن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
امریکی قونصل جنرل شانتی مور نے خیبرپختونخوا میں پرویز خان خٹک اور محمود خان کی صوبہ میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کو سراہا۔
Comments are closed.