قاضی فائز عیسیٰ کل بطور چیف جسٹس پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی پہلی سماعت

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کل بطور چیف جسٹس پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی پہلی سماعت کریں گے اس کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بننے والے بینچ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کی تھی اور حکم امتناع جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیا ہے؟

گزشتہ شہبازشریف کی سربراہی میں پی ڈی ایم دور حکومت میں یہ بل دونوں ایوانوں سے پاس کیا گیا تھا جس کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود کر دیا گیا تھا۔

بل کے مطابق نئے بینچوں کی تشکیل اور از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز شامل ہوں گے۔

نئی قانون سازی کے تحت نواز شریف کو از خود نوٹس پر ملی سزا پر اپیل کا حق مل گیا جبکہ یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین سمیت دیگر فریق بھی فیصلوں کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.