چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیاگیا

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: اینٹی کرپشن پنجاب کا ایکشن، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔

حکام اینٹی کرپشن کے مطابق پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو راہداری ریمانڈ کے لیے جودیشل کمپلیکس لے جایا جارہا ہے اور انہیں آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر ملازمتیں دینے اور لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے چار مقدمات درج ہیں۔

ادھر پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو لاہور پولیس راہداری ریمانڈ لے کر لاہور لے جانا چاہتی ہے، ان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

Comments are closed.