حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا ظالمانہ اضافہ کردیا،ڈیزل بھی مہنگا
فوٹو:فائل
اسلام آباد:حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا ظالمانہ اضافہ کردیا،ڈیزل بھی مہنگا ہوگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، فوری نافذ العمل کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پریس ریلیز وزارت خزانہ نے بذریعہ ایکس ( ٹوئٹر) پر بھی جاری کی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بھاری اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے ہوگئی جبکہ قیمت بڑھنے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) September 15, 2023
وزارت خزانہ کے پریس ریلیز میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جو اضافہ کیا گیا وہ درج ہے جبکہ قیمت بڑھنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمتیں بھی درج ہیں۔
Comments are closed.