سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا، کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔
رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا، آٹھ رکنی لارجر پہلے ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرچکا ہے اور ممکنہ طور سپریم کا فل کورٹ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔
Comments are closed.