استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج
فائل:فوٹو
اسلام آباد:: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن سے متعلق الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ زیر التوا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 206، 209 اور 210 کے تحت سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ کیا جاتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک کے ناموں میں واضح فرق ہے اس لیے استحکام پاکستان پارٹی کے نام کے خلاف درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کے بعد انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا۔
Comments are closed.