ہمیں پاکستان کو حقیقی آزادی دینے کیلئے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانا ہوگا،مشعال ملک
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کاکہنا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادمیں "پہچان پاکستان” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھامیرے اندر کشمیر کی آزادی کا جنون ہے کہیں بھی جاوٴں مجھے کشمیر میں ہونیوالا ظلم نظرآتا رہتا ہے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں جاکر مجھے آزادی کی نعمت کا پتہ چلا،مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ غاصب فوج بیٹھی ہوئی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
انہوں نے کہا بھارت کشمیر میں ثقافتی دہشتگردی کی جارہی ہے75سالوں سے کشمیر میں یہ ظلم ہورہے ہیں،کشمیر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے بھارتی فوجی کشمیری مردوں پر ایسا تشدد کرتے ہیں کہ وہ بچے پیدا کرنے کے قابل نہیں رہتے،حقیقی آزادی کا مطلب کشمیریوں کی تحریک آزادی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ میں اپنے خاوند کو مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں ملنے کیلئے جاتی تھی،مقبوضہ کشمیر میں میری دو سالہ بچی کو جنسی ہراساں کیا جاتا تھا تب میں نے ٹھان لیا کہ میں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاوٴں گی،سی پیک بھی کشمیر سے نکلنا ہے ہمیں پاکستان کو حقیقی آزادی دینے کیلئے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانا ہوگا۔
ان کاکہناتھا کہ یاسین ملک کیخلاف کیس میں صرف فیصلہ سنانے کے وقت انہیں عدالت لایا گیاانہیں وکیل دیا گیا اور نا ہی گھر والوں سے ملنے دیا گیا ہے،پاکستان کو پانی بھی کشمیریوں کے خون کی وجہ سے ملتا ہے،کشمیری بچے بھی تحریک آزادی چلارہے ہیں لیکن ان کی خبر نہیں آنے دی جاتی۔
Comments are closed.