تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، بیرسٹر علی ظفر خود آکر دلائل دیں گے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed.