ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کا انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی :ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے ایف اے۔ایف ایس سی سالانہ امتحانات نتائج اعلان کر دیا ہے طالبات اس بار بھی طلبہ پر بازی لے گئیں۔

کامیابی کا مجموعی تناسب 53.94 فیصد رہا امتحان میں 62395 طلبہ شریک 33111 پاس 28215 فیل ہوگئے ۔

چیئرمین ایجوکیشن بورڈ عدنان خان نے نتائج کا اعلان کرتے بتایا کہ طالبات کامیابی تناسب 60.34 اور طلبہ کامیابی تناسب 44 فیصد رہا 894 طلبہ غیر حاضر رہے۔

نتائج بورڈ ویب سائٹ جاری کر دیے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب حالیہ امتحانات میں فیل ہونے والے تمام طلبہ سیکنڈ اینول میں شریک ہوسکیں گے۔

Comments are closed.