سینئر رہنما اور سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر رانا مقبول احمد انتقال کرگئے، رانا مقبول احمد کچھ عرصے سے علیل تھے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر رانا مقبول کے بیٹے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، انہوں نے رانا مقبول کے بیٹے رانا طلال سے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹر رانا مقبول ایک بہترین سیاسی ورکر اور پارلیمنٹرین تھے، سینیٹر رانا مقبول نے پولیس سروس کی وجہ سے فوجداری قوانین سے متعلق بہترین قانون سازی بھی کی۔
Comments are closed.