سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کافیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے کا چیئرمین تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کافیصلہ کیاہے۔ کمیٹی ارکان کے مطالبے پر چیئرمین کمیٹی نے پی ٹی آئی چیئرمین اور پرویز الٰہی سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی ملاقات کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اس سے پہلے سنیٹر اعظم سواتی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔سنیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پروہز الہی بھی سیاسی قیدی ہیں سب سیاسی قیدیوں سے ملاقات ہونی چاہیے،سنیٹر اعظم سواتی سے بھی ملاقات کی تھی۔سینیٹر فلک ناز نے کہا کہ ہمیں پتہ ہونا چاہیے چیئرمین پی ٹی آئی کس حالت میں ہیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو قانون کے مطابق ہوگا ہم ملاقات کیلئے اقدم اٹھائیں گے۔ سینیٹرز کی جانب سے مطالبہ آیا ہے اسے دیکھیں گے۔

اجلاس میں چرچ واقع پر کمیٹی ممبران سیکرٹری انسانی حقوق پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چرچ جلانا پاکستان کا پہلا واقعہ نہیں تھا،سنیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میڈیا کو بھی چرچ واقع پر ہوش آیا،چرچ واقع سے پہلے کسی نے بین المذاہب پر کسی نے ٹاک شو نہیں کیا،یہ ناصرف دیگر مذاہب کو مسائل ہیں، بلکہ مسلمان مسلمان کو مار رہا ہے،میڈیا غیرضروری چیزوں کی بجائے ضروری چیئرمین پر ٹاک شو کرے تاکہ قوم باشعور ہو۔

سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فعال کردار کرنا ہو گا،پاکستانی قوم کو ریفارمز کی ضرورت ہے، اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر انسانی حقوق ندیم جان نے کمیٹی کو بتایا کہ جڑاں والا واقعہ سے دلی صدمہ پہچا ہے،جڑاں والا متاثرین کو اپنے گھروں میں واپس بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا۔

دوران اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی نے ساتھی سینیٹر رانا مقبول کی وفات کی خبر سے آگاہ کیا جس پر کمیٹی کا اجلاس ختم کر دیا گیا اجلاس میں سینیٹر رانا مقبول کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

Comments are closed.