انٹربینک میں ڈالر 300 روپے سے کم ہوگیا
فائل:فوٹو
کراچی :ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 300 روپے سے کم ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 66 پیسے کم ہوکر 299.50 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں کمی کا رجحان جاری رہا اور ڈالر ایک روپے 83 پیسے کی کمی سے 299 روپے 33 پیسے کا ہوگیا۔
ادھرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے، جہاں 94 پوائنٹس کی مندی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 45771 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
بعد ازاں مندی کا رجحان جاری رہا اور پی ایس ایکس میں 100 پوائنٹس کی مندی سے 100 انڈیکس 45765 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔
Comments are closed.