چیف جسٹس کا فل کورٹ ریفرنس لینے کے سوال پر صحافی کو جواب
فائل:فوٹو
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے سوال کیا کہ کیا آپ فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا اور فیصلہ نہیں کیا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا آج والا ریفرنس کافی نہیں ہے؟ ایک ہی شخص کو سن سن کر بور ہو جائیں گے۔
نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سوال کیا گیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جا رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم بھی انتظار کر رہے ہیں جیسے پتہ چلے گا بتا دیں گے۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ویسے انہوں نے آج تقریر میں تو کہا ہے کہ شاید یہ ان کا آخری خطاب ہے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی روایت کے مطابق جمعرات کو نامزد چیف جسٹس تمام ججز کو عشائیہ دیں گے۔
Comments are closed.