راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے چار افراد قتل

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی:راولپنڈی میں روات کے علاقہ بگاشیخاں میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، علاقے میں دوبارہ تصادم کا خطرے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق روات میں خونی تصادم کے نتیجے میں ایک گروپ کے تین افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ملک نعمان، رضوان، سجاد اور مدثر شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی شخص کی شناخت محمد ثاقب کے نام سے ہوئی ہے، تمام افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا ہے جبکہ دوبارہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تحصیل ہسپتال اور علاقے میں تعینات کردی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے۔

Comments are closed.