جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس ، پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ کیس کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر بغیر کارروائی سماعت ملتوی کی گئی۔ جبکہ دہشتگردوں کو مالی معاونت کے کیس میں علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی
وی او
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔ ریکارڈ کی عدم پیشی کے باعث عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت منگل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
وکیل پرویز الٰہی کی جانب سے پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی۔
دوسری جانب دہشتگردوں کی مالی معاونت کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
Comments are closed.